Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

شہری حقوق کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ "قومی یکجہتی سیمینار”

جذبہ حب الوطنی سے سر شار تمام محب وطن شہری ملکی استحکام و سالمیت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ملک کا دفاع اور قوم کی بقاء نظریہ پاکستان پر عمل پیرا ہونے میں ہے ۔

ان خیالات کا اظہار شہری حقوق کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ "قومی یکجہتی سیمینار” سے معظم کامران خان بابر ، ڈاکٹر فاروق لنگاہ ، عرفان الحق حقانی ، احسان خان سدوزئی ، علامہ عنایت اللہ رحمانی ، مولانا معاویہ انصاری ، جواد امین قریشی نے الگ الگ خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے عظیم مقاصد سے انحراف کی وجہ سے ہم من حیث القوم تنزلی و انحطاط کا شکار ہیں ۔

حاجی محمد یونس غازی، ملک محمد یوسف، سلیم الرحمن میؤ، زاہد بلال قریشی، منور خورشید صدیقی، افتخار مغل، محمد علی رضوی، وسیم ممتاز، وقاص فرید قریشی، ملک عمران یوسف، ڈاکٹر یحیی بھٹی، فہیم ممتاز اور ڈاکٹر اعجاز رسول نے کہا کہ وطن کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔

وطن عزیز کے تمام تر طبقات وکلاء ، طلباء ، علماء ، تاجر ، صحافی و کاروباری حضرات ملکی سلامتی و استحکام کیلئے اپنے حصے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ وطن عزیز پاکستان کے حکمران و سیاستدان بھی اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے وطن عزیز کی صحیح معنوں میں تعمیر و ترقی اور اسے بانی پاکستان و اکابرین پاکستان کے اساسی و بنیادی افکار و نظریات کے مطابق اسلامی و فلاحی مملکت کے قیام کیلئے مخلصانہ جدوجہد کا سنجیدگی کے ساتھ آغاز کریں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button