Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

نیشنل انڈر 13 ون ڈے ٹورنامنٹ : فائنل اتوار کو خیبرپختونخوا اور سدرن پنجاب کے مابین کھیلا جائے گا

نیشنل انڈر 13 ون ڈے ٹورنامنٹ کے تمام، پانچ راؤنڈز مکمل ہونے کے بعد خیبرپختونخوا اور سدرن پنجاب کی ٹیموں نے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی دو پوزیشنز حاصل کرکے ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

خیبرپختونخوا انڈر13 نے ناقابل شکست رہتے ہوئے دس پوائنٹس ، جبکہ سدرن پنجاب نے تین میچز جیت کر چھ پوائنٹس حاصل کیے۔

ٹورنامنٹ میں دو دو میچز جیتنے والی سینٹرل پنجاب اور ناردرن کی ٹیموں کے پوائنٹس کی تعداد چار چار ہے، جبکہ سندھ دو اور بلوچستان صفر پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں اور چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

اس سے قبل ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ میں خیبر پختونخوا، سندھ اورسدرن پنجاب نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔
یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا نے 83 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے بلوچستان کو شکست دی۔

این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے میچ میں 187 رنز کے تعاقب میں ناردرن کی ٹیم مقررہ تیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز ہی بناسکی۔

کے سی سی اے اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سندھ نے محمد آذان کے ناٹ آؤٹ 88 رنز کی بدولت سینٹرل پنجاب کو ایک وکٹ سے ہرادیا۔

فاتح ٹیم نے 202 رنز کا مطلوبہ ہدف چھ گیندیں قبل 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button