Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نواب فرقان احمد خان کی سنٹرل کالج ملتان آمد

پاکستان ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نواب فرقان احمد خان کی سنٹرل کالج ملتان آمد، طلبا و طالبات نے بھر پور استقبال کیا۔

بتایاگیا ہے کہ نواب فرقان خان نے سنٹرل کالج سے گریجوایشن کی تھی، حال ہی میں برونز میڈل حاصل کرکے وطن واپس لوٹے تو اپنی درس گاہ پہنچ گئے، جہاں پرنسپل حافظ خضر حیات اور ڈائریکٹر سپورٹس غضنفر راں کے ساتھ طلبا وطالبات نے ان کا ستقبال کیا اور پھول نچھاور کئے۔

اس موقع پرنواب فرقان کاکہنا تھا کہ اس کالج سے سپورٹس کی ابتدا کی اور آج ملک کا نام روشن کررہا ہوں، یہاں کی فیکلٹی نے ہمیشہ سپورٹ کیا، تمام طلباء و طالبات کھیل کو اپنی روٹین کا حصہ بنائیں تاکہ صحت مندانہ زندگی گزارسکیں۔

پرنسپل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ ہمار اسٹوڈنٹ انٹرنیشنل سطح پراپنے ملک کانام روشن کررہا ہے، امید ہے وہ ہمیشہ عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button