Breaking NewsNationalتازہ ترین
نواب خانزادہ احسان خان سدوزئی کو تیسری مرتبہ کل ملتان تنظیمی اتحاد کےبلا مقابلہ چیئرمین منتخب

کل ملتان تنظیمی اتحاد کے چالیسویں یوم تاسیس کے موقع پر تنظیم کے تمام عہدیداران کا گذشتہ روز سدوزئی ہاؤس میں اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں متفقہ طور پر نواب خانزادہ احسان خان سدوزئی کو تیسری مرتبہ بلا مقابلہ چیئرمین منتخب کیا گیا۔
جبکہ مختلف کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا چناؤ بھی عمل میں لایا گیا جس کے مطابق عزیز خان ایڈووکیٹ (چیئرمین لیگل کمیٹی) قمبر عباس (چیئرمین مجلس عاملہ) سکندر خان سدوزئی (چیئرمین مجلس شوری) جاوید اختر لنگاہ ( چیئرمین فنانس کمیٹی) ڈاکٹر امتیاز رسول (چیئرمین ایکشن کمیٹی) کئے گئے۔


















