Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

نواز شریف نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ ق لیگ کو دینے کی تجویز مسترد کر دی

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ ق لیگ کو دینے کی تجویز مسترد کر دی ، جبکہ آصف زرداری وزارت اعلیٰ ق لیگ کو دینے کے حامی تھے۔

حکومتی اتحادیوں اور اپوزیشن کے درمیان معاملات ڈیڈ لاک کا شکار ہے اور ڈیڈ لاک کے باعث حکومتی اتحادیوں کی جانب سے بھی فیصلے میں تاخیر ہورہی ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے متحدہ اپوزیشن کو امتحان میں ڈال دیا، اور مریم نواز نے بھی والد کے مؤقف کی حمایت کردی۔

نواز شریف نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ ق لیگ کو دینے کی تجویز مسترد کر دی ، اور مؤقف میں کہا وزیراعظم کو ہٹاکر پنجاب میں تبدیلی آسان ہوگی۔

آصف زرداری وزارت اعلیٰ ق لیگ کو دینے کے حامی تھے اور انھوں نے واضح کیا تھا اتحادی بلاوجہ چھوڑ کر نہیں آئیں گے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اگر ق لیگ کو وزارت نہ ملی تو پی پی عدم اعتماد سے پیچھے ہٹ جائے گی۔

یاد رہے ق لیگ کو اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد وزارت اعلیٰ کی پیشکش کی گئی تھی ، جس کے بعد ، ق لیگ نے آصف زرداری سے ن لیگ سے متعلق گارنٹی مانگ لی، آصف زرداری ق لیگ کو ن لیگ کی گارنٹی دینے کو تیار ہوگئے تھے۔

بعد ازاں ق لیگ کو اپوزیشن کی جانب سے وزارت اعلیٰ کی پیشکش پر ن لیگ ارکان اسمبلی نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
ن لیگی ارکان کا کہنا تھا کہ ق لیگ کو کس حیثیت سے وزارت اعلیٰ کی پیشکش کی گئی ہے، پنجاب میں ن لیگ بڑی جماعت ہے اور ق لیگ چھوٹی جماعت ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button