Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ہوئے تم دوست جس کے دشمن آسمان کیوں ہو۔ ۔ ۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی افغانستان کے مشیر برائے قومی سلامتی حمد اللہ محب سے ملاقات ایک عرب ملک نے کروائی۔
نواز شریف اور مشیر افغان قومی سلامتی حمداللہ محب کی ملاقات مشرق وسطیٰ کے ایک مسلمان ملک نے کروائی۔

ملاقات کی منصوبہ بندی افغان وفد کے لندن دورے سے قبل کر لی گئی تھی، عرب ملک کے سفارتکار نے نواز شریف کو افغان مشیر سے ملاقات کا مشورہ دیا۔
شریف خاندان کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے افغان وفد سے ملاقات اُن کی خواہش پر کی، نواز شریف نے کابل حکومت کو پاکستانی عوام کی جانب سے پرامن تعلقات کی خواہش کا پیغام پہنچایا۔
جبکہ نواز شریف کی جانب سے افغان وفد سے ملاقات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا اور جس عرب ملک نے یہ ملاقات کروائی اس کے پاکستان سے دیرینہ تعلقات ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button