Breaking NewsEducationتازہ ترین
این سی او سی نے سکولوں میں پوری حاضری کی اجازت دے دی

این سی او سی نے کورونا کی بڑھتی ہوئی وبا کے پیش نظر سکولوں میں 50 فیصد حاضری کی پابندی لگائی تھی، تاہم جنوبی پنجاب اس میں شامل نہیں تھا اب وبا پر کنٹرول کے بعد سکولوں میں سو فیصد حاضری کی منظوری دے دی گئی ہے۔
آج سے طلبا کورونا ایس او پیز کے تحت سکول آئیں گے، ایس او پیز کیخلاف ورزی پر سکول سربراہان کیخلاف کارروائی ہوگی۔
واضح رہےکورونا کے باعث پہلی سے چھٹی جماعت تک کلاسز میں حاضری 50 فیصد کر دی گئی تھی۔


















