Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان کرکٹ بورڈ کو کرکٹ اسٹیڈیمز میں شائقین کو بلانے کی اجازت مل گئی

پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوش خبری ہے، پی سی بی کو کرکٹ اسٹیڈیمز میں شائقین کو بلانے کی اجازت مل گئی ہے۔
یہ فیصلہ اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی اجلاس میں کیا گیا ہے، 30 ستمبر تک 25 فی صد شائقین گراؤنڈ میں میچ دیکھ سکیں گے، جب کہ 25 فی صد شائقین کی شرح میں اضافے پر نظر ثانی 28 ستمبر کو کی جائے گی۔
فیصلے کے مطابق ویکسینیٹڈ افراد کو ہی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی، اور پی سی بی ویکسینیٹڈ افراد کو ٹکٹ کے اجرا کے لیے طریقہ کار تیار کرے گا۔
کرکٹ میچز کے لیے سیکیورٹی کی ذمے داری پی سی بی کی ہوگی، اور پی سی بی ہی کرکٹ گراؤنڈ میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرائے گا۔
کرکٹ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے لیے ماسک، سماجی فاصلہ رکھنا لازم ہوگا، این سی او سی نے وزارت صحت، داخلہ، چیف سیکریٹری کو اس سلسلے میں مراسلہ بھجوا دیا۔
این سی او سی کی جانب سے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین، سی ای او، اور سی او او کو بھی مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button