Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

عید الفطر پر سرکاری چھٹیاں 10 سے 15 مئی تک ہوں گی

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا، عیدالفطر کی چھٹیوں کے حوالے سے گائیڈ لائنز جاری کی گئی۔

عید الفطر پر سرکاری چھٹیاں 10 سے 15 مئی تک ہوں گی۔ 8سے 16 مئی تک”گھر رہو محفوظ رہو” کی حکمت عملی پر عمل درآمد کیا جائے۔

زیادہ چھٹیوں کا مقصد عید کے دوران ملکی سطح پر نقل حمل کو محدود کرنا ہے۔

یوم علی، شب قدر، اعتکاف، جمعتہ الوداع کےلیے جاری گائیڈ لائنز پر عمل درآمد یکم مئی سے ہو گا۔

"گھر رہو محفوظ رہو” کی حکمت عملی کے تحت تمام مارکیٹس، دکانیں اور کاروبار بند رہیں گے۔
این سی او سی کے اجلاس میں چاند رات بازاروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تمام مہندی، جیولری اور کپڑوں کے اسٹالز پر مکمل پابندی ہو گی۔

تمام تفریحی مقامات، پبلک پارکس، شاپنگ مالز 8 سے 16 مئی تک بند رہیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button