Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

این سی او سی کا تعلیمی ادارو ں کےلئے بڑا اعلان

این سی او سی نے کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر تعلیمی اداروں کے حوالے سے کہا کہ 10 فیصد سے زائدشرح والے شہروں میں اسکولوں میں 50فیصد بچوں کی اجازت ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ 10فیصد سے زائدشرح پر 12سال سےکم بچوں کی نصف تعداد اسکول جاسکےگی جبکہ 12 سال سے زائد عمر100 فیصد طلبا اسکول آئیں گے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں بھرپور کورونا ٹیسٹنگ آئندہ 2ہفتے ہو گی جبکہ بلند شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتہ بند رکھےجائیں گے۔

این سی اوسی نے 12سال سے زائد عمر طلباء کی کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دیتے ہوئے کہا 12سال سے زائد عمر کے طلباکی ویکسینیشن کا آغاز یکم فروری سے ہو گا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں 100فیصدطلبہ کی ویکسینیشن یقینی بنائی جائےگی ، ویکسینیشن سے استثنیٰ کیلئے طلبہ کو میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہو گا۔

جبکہ ویکسینیشن نہ کرانےوالےطلبہ تعلیمی سہولتوں سے محروم رہیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button