Breaking NewsNationalتازہ ترین
یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کے لیے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازم
این سی او سی اعلامیے کے مطابق ڈیلٹا وائرس درحقیقت انڈین وائرس ہے جو انتہائی خطرناک ہے۔
ملک میں ڈیلٹا وائرس کے کیسز سامنےآنے لگے ہیں جو کوروناکی چوتھی لہربھی ہوسکتی ہے ڈیلٹا وائرس پرقابو پانےکیلئے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کیں تو خطرناک نتائج کاسامناکرناپڑسکتاہے
این سی او سی نے یکم اگست سے اندرون ملک سفر کیلئے کورونا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔ اپنے آپ کو پریشانی سے بچانے کے لئے 31 جولائی تک ویکسین لگوایں اور ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔
این سی او سی نے ہدایت کی کہ پرائیویٹ،کارپوریٹ سیکٹر، چھوٹی، درمیانی اور بڑی انڈسٹری جبکہ زراعت، میڈیا، وکلا، فیکٹری مزدور اور مارکیٹ میں کام کرنے والوں کو 31 جولائی سے قبل ویکسین لگوائی جائے۔


















