Breaking NewsEducationتازہ ترین
کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سکولوں کو ایک ہفتے کے لیے سکول بند کرنے کا فیصلہ

این سی او سی نے کرونا وائرس کی زیادہ شرح والے تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے فیصلہ کیا ہے کہ وبا کے اثرات جاننے کے لیے اومیکرون سے متاثرہ شہروں کے تعلیمی اداروں میں کرونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
این سی او سی کے مطابق ڈیٹا سے ویکسینیشن لیولز اور انفیکشن ریٹ کا تعلق سامنے آیا ہے، ٹیسٹ نتائج پر تعلیمی اداروں میں اگلے 2 ہفتوں کے لیے ٹیسٹنگ شروع کی جائے گی۔
صوبائی حکومتیں محکمہ صحت و تعلیم کے حکام کے ساتھ مشاورت سے تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ کریں گی، اور تمام تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن کے لیے خصوصی مہم چلائی جائے گی۔
این سی او سی نے ہدایت کی ہے کہ 12 سال سے زائد عمر والے طلبہ کو 100 فی صد ویکسینیشن کو یقینی بنایا جائے۔



















