کورونا کیسز میں اضافہ، تعلیمی اداروں پر پابندیاں برقرار

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر تعلیمی شعبے کیلئے پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پابندیوں میں توسیع کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق تعلیمی شعبے کے لئے پابندیاں وسط فروری تک برقرار رکھنے اور 10فیصد شرح سے کم والے شہروں میں اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔
ذرائع نے کہا کہ 10فیصدسےکم شرح والےشہروں میں12سال سےزائدعمر طلباکےاسکول کھلےرہیں گے تاہم 12سال سے زائد عمر کے مکمل ویکسینیٹڈ طلبا کو اسکول آنے کی اجازت ہو گی۔
ذرائع کے مطابق 10فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں طلبا مختلف ایام میں اسکول آئیں گے اور 12 سال سے کم عمر بچوں کی نصف تعداد سکول آسکے گی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ 10 فیصد شرح سے زائد شہروں میں 12 سال سے زائد 100 فیصد طلبا آئیں گے، تاہم تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔


















