Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

لاہور، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا، گجرات اور بنوں سے کورونا پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کیسزمیں کمی کے باعث لاہور، فیصل آباد،ملتان، سرگودھا،گجرات اور بنوں سے پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سربراہ اسدعمرکی زیرصدارت این سی اوسی کااجلاس ہوا ، جس میں کوروناکیسزمیں کمی کے باعث لاہور، فیصل آباد،ملتان سے پابندی ہٹانے سمیت سرگودھا،گجرات اور بنوں سے بھی اضافی پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔
این سی اوسی نے کہا ملک بھرکیلئے عمومی کورونا پابندیاں 30 ستمبرتک نافذرہیں گی، این پی آئیز کا جائزہ 28ستمبر2021کو این سی او سی میں ہوگا۔
این سی اوسی میں روزانہ کورونا پھیلاؤ اور صحت کےنظام کی نگرانی کی جا رہی ہے، وباکنٹرول کرنے کی ضرورت پیش آنے پر مناسب فیصلے کئےجائیں گے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا ملک میں سائینوفارم ویکسین کی وافرمقدارموجود ہے، عوام بلاتاخیرقریبی ویکسی نیشن سینٹر سے ویکسین لگوائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button