زکریا یونیورسٹی : شعبہ اردو میں من پسند پروفیسر تعینات کرانے کی تیاریاں مکمل
زکریا یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں پروفیسر کی خالی اسامی پر من پسند ٹیچر کو تعینات کرنے کےلئے انتظامیہ نے تیاری مکمل کرلی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت شعبہ میں دوسینئر اساتذہ ڈاکٹر محمد آصف قریشی ، ڈاکٹر شازیہ عنبرین ترقی کے منتظر ہیں ۔
اس سے قبل بھی ان پر جونیئر کو فوقیت دیتے ہوئے ترقی دے دی گئی تھی، ایک بار پھر ان کے مدمقابل من پسند شخص کو دوسری یونیورسٹی سے لا یا جارہا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جس شخص کو لانے کی کوشش کی جارہی ہے وہ 2006 میں ڈیپوٹیشن پر یونیورسٹی میں لایا گیا تھا، مگر اپنے مخصوص مذہبی نظریات کے پرچار پر احتجاج کے بعد اس کو نکال دیاگیا، اور ان کی ڈیپوٹیشن منسوخ کردی گئی تھی۔
اب ایک بار پھر 16 سال بعد ان کی تعیناتی کی تیاری کرلی گئی ہے ۔
ان کو کیس رواں ماہ کے آخری عشرے میں ہونے والے سلیکشن بورڈ میں رکھے جانے کا امکان ہے۔
اس بارے میں رجسٹرار آفس حکام کا کہنا ہے کہ سلیکشن بورڈ کے نتائج بارے قبل از وقت کچھ کہنا مناسب نہیں ، سب فیصلے میرٹ پر ہوتے ہیں ۔