Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

نیپرا نے اگست کیلئے فی یونٹ بجلی مزید 9 روپے 90 پیسے مہنگی کردی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کیلئے بجلی 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مدمیں 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹی (سی پی پی اے جی) نے 9 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، پہلےمئی کا فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ صارفین سے7 روپے 91 پیسے چارج کیا گیا تھا جو صرف ایک ماہ کیلئے تھا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ جون کا ایف سی اے مئی کی نسبت ایک روپے 99 پیسے اگست میں زیادہ چارج کیا جائے گا، جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق صرف اگست کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button