بجلی کی قیمت بارے نیپرا کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا
بجلی کی قیمت میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے33 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پرنیپرا نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
سی پی پی اے نے نومبر کے لئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے33 پیسے اضافے کی درخواست دی تھی۔ نیپرا نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ ریفائنریاں چلانے کے لئے متبادل ذرائع سے بجلی پیدا نہ کریں۔ ریفائنریز کو چلانے کے لئے مہنگی بجلی پیدا نہیں کرسکتے۔ 6 ارب روپے کی سابق ایڈجسٹمنٹ اوراعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری ہوگا۔
چیئرمین نیپرا نے استفسارکیا کہ کول پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار کم کیوں ہوئی؟پلانٹس کی جبری بندش کے باوجود شیڈول کی بندش کیوں ہوئی۔
این پی سی سی نے بتایا کہ حب چائنا ، تھر کول سمیت کچھ پلانٹس بند تھے جس کی وجہ سے پیداوار کم ہوئی۔
چئیرمین نیپرا کا کہنا تھا آپ کوبجلی جتنی مہنگی ملے آپ کو اس کی پرواہ نہیں۔
نیپرا نے پاورپلانٹس کا 3 سال کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا۔