Breaking NewsEducationتازہ ترین
نیاء تعلیمی سال یکم اپریل کی بجائے اب یکم اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ

کورونا کے بڑھتے کیسز ، نیاء تعلیمی سال یکم اپریل کی بجائے اب یکم اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں محکمہ تعلیم نے نیے کلینڈر کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ محکمہ تعلیم نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر نیا تعلیمی سال یکم اپریل کی بجائے یکم اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
موجودہ تعلیمی سال کا اختتام 31 مئی کو ہوگا۔موسم گرما کی چھٹیاں جون اور جولائی کے مہینے میں ہوں گی ۔
اگلا تعلیمی سال یکم اگست کو شروع ہوگا اور 31 مارچ 2023 کو ختم ہوگا۔
سالانہ امتحانات مارچ کی بجائے مئی میں منعقد کروائے جائیں گے ۔



















