Breaking NewsNationalتازہ ترین
میپکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 5 ممبران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
وزارت توانائی نے وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ملتان الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ (میپکو) کے 5 آزاد ڈائریکٹرز کو بورڈ میں مقرر کردیا۔
ان ممبران کو تین سال کےلئے تعینات کیاگیا ہے، ان ممبران میں عامر ضیاء، عمران ظفر، مسز زینب جنجوعہ، خواجہ جلال الدین رومی اور طاہر بشارت چیمہ شامل ہیں ۔