انجینئر مہراللہ یار خان نے چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو کے فرائض سنبھال لئے
وفاقی کابینہ کی منظوری سے تعینات ہونے والے انجینئرمہراللہ یار خان نے چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو کے فرائض سنبھال لئے ہیں۔
انجینئر مہر اللہ یار خان میپکو میں چیف انجینئر (ڈویلپمنٹ)پی ایم یو کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
انجینئر مہر اللہ یار خان نے بطور اسسٹنٹ منیجر آپریشن یکم فروری 1990ء کو اپنی سروس کا آغاز لاہور سے کیا۔1994ء میں ساہیوال میں بطور ایس ڈی او ہڑپہ، سول لائنز، ملتان روڈ اورقادر آبادسب ڈویژنوں میں فرائض سرانجام دئیے۔
2008ء میں ڈپٹی ڈائریکٹر/ایکسین کے عہدے پر ترقی پاکر وہاڑی سرکل میں تعینات ہوئے اور 2016ء تک ساہیوال آپریشن میں ساہیوال II، چیچہ وطنی اور ساہیوال Iڈویژنوں میں ایکسین کی ذمہ داریاں نبھائیں اور ایم اینڈ ٹی ساہیوال میں بھی فرائض سرانجام دئیے۔
2018ء میں سپریٹنڈنگ انجینئر کے عہدے پر ترقی پاکر لاہور تعیناتی ہوئی، لیسکو میں مختلف آپریشن سرکلوں میں فرائض سرانجام دئیے۔2020ء میں چیف انجینئر کے عہدے پر ترقی پاکر چیف کمرشل آفیسر فیسکو(فیصل آباد) فرائض سرانجام دئیے۔
اگست 2021ء میں میپکو میں چیف انجینئر (ڈویلپمنٹ)پی ایم یو تعینات ہوئے۔
انکا شمار پاور سیکٹر کے قابل اور تجربہ کارانجینئرز میں ہوتاہے جنہوں نے پاور سیکٹر کے مختلف شعبوں میں فرائض سرانجام دئیے ہیں۔



















