Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب میں مسیحی طلباء کیلئے نئی درسی کتب کی منظوری دے دی گئی

پیکٹاء حکام کے مطابق مسیحی تعلیم کی کتب تعلیمی سیشن 27-2026 سے نافذ ہوں گی جس میں جماعت اول سے جماعت نہم اور گیارہویں تک نئی کتابیں منظور کر لی گئی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر کتب ایجوکیٹنگ یوتھ پبلیکیشن کی تیار کردہ ہیں اورجماعت نہم کی کتاب محبوب سنز پبلیشر کی تیار کروائی گئی ہیں جبکہ منظور شدہ کتب کے کاپی رائٹس بھی خریدے جائیں گے۔
اُنہوں نے بتایا کہ تعلیمی اصلاحات کے تحت نصاب میں بہتری کا عمل جاری ہے۔


















