Breaking NewsEducationتازہ ترین
اساتذہ کے لئے بھی نئی الیکٹرک بائیک سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

پنجاب بھر کے اساتذہ کرام کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے ایک نئی الیکٹرک بائیک سکیم متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
اس مجوزہ اسکیم کے تحت اساتذہ صرف ابتدائی قسط ادا کر کے الیکٹرک بائیک حاصل کر سکیں گے، جبکہ بقیہ ادائیگی کی سہولت ادارہ جاتی سطح پر فراہم کیے جانے کا امکان ہے، جس سے اساتذہ پر مالی بوجھ کم ہو سکے گا۔
ذرائع کے مطابق الیکٹرک بائیک سکیم کا مقصد اساتذہ کو کم لاگت، ماحول دوست اور باوقار سفری سہولت فراہم کرنا ہے، تاکہ دور دراز علاقوں میں تعینات اساتذہ کو آمد و رفت میں درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے۔
سکیم کے تحت اقساط کی ادائیگی آسان اور طویل المدتی ہو گی، جبکہ بجلی سے چلنے والی بائیکس ایندھن کے اخراجات میں نمایاں کمی کا باعث بنیں گی۔




















