Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان میں نئے گریڈنگ سسٹم کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

پی بی سی سی کے فیصلہ کے حوالہ سے تعلیمی بورڈ ملتان میں نئے گریڈنگ سسٹم کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں چئیرمن بورڈ حافظ محمد قاسم ،سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد قریشی ،کنٹرولر امتحانات حامد سعید بھٹی ،ڈی پی آئی جنوبی پنجاب ڈاکٹر فرید شریف ،ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر احمر رؤف ،سی ای او ایجوکیشن ملتان فیض عباس ،ڈی ای او سیکنڈری ملتان شیخ رفیق احمد و دیگر گورنمنٹ و پرائیویٹ ادارہ جات(سکولز/کالجز) کے سربراہان ،اساتذہ، والدین اور بچوں نے خصوصی طور پر سیمینار میں شرکت کی۔

چیئرمین بورڈ حافظ محمد قاسم نے گریڈنگ سسٹم کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ معیار تعلیم کو بہتر کرنے کے لئے آیندہ سال 2024ء میں ہونے والے میٹرک و انٹر امتحانات سے گریڈنگ سسٹم لاگو ہوگا ،
جس میں پاس مارکس 33فیصد کی بجائے 40 فیصد ہونگے۔

نیو گریڈنگ سسٹم تمام بورڈز میں یکساں طور پر نافذ العمل ہوگا، نیز ہائیر ایجوکیشن کے نظام امتحانات سے مطابقت رکھ کر تیار اور لاگو کیا جائیگا ۔

سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد قریشی نے سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے گریڈنگ سسٹم کا مقصد رٹہ سسٹم ختم کر کے کوالٹی ایجوکیشن کو بہتر بنانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گریڈنگ سسٹم کا اقدام مارکنگ کا معیار بہتر بنانے اور طلباء کی حق تلفی کے خاتمے کیلئے اٹھایا گیا ہے ۔

کنٹرولر امتحانات حامد سعید بھٹی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نیو گریڈنگ سسٹم سے مارکنگ کا نظام میں بہتری آ ئے گی، طلباء میں نمبروں کی دوڑ کا بھی خاتمہ ہوگا ۔

سیمینار کے شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے نیو گریڈنگ سسٹم کو طلباء کیلئے بہتر قرار دیا ، اور اس سلسلہ میں اپنی آراء پیش کیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button