Breaking NewsEducationتازہ ترین
ہیڈ ماسٹرز اور سربراہان کے لیے ٹیسٹ پاس کرنے کی بنیاد پر نئی مراعات کا اعلان

محکمہ تعلیم نے ہائی سکولز کے ہیڈ ماسٹرز اور سربراہان کے لیے ٹیسٹ پاس کرنے کی بنیاد پر نئی مراعات کا اعلان کر دیا ہے جبکہ ٹیسٹ نہ دینے یا ناکام ہونے والے موجودہ سربراہان کیلئے سخت اقدامات کی بھی تیاری کی جا رہی ہے۔
بتایاگیا ہے کہ گریڈ 16 کے وہ اساتذہ جو ٹیسٹ پاس کر لیں گے، انہیں گریڈ 17 کے ہیڈ ماسٹرز کے برابر تنخواہ دی جائے گی جو اساتذہ ٹیسٹ پاس نہیں کریں گے، انہیں ہیڈششپ ے فارغ کر دیا جائے گا اور ہیڈ ماسٹر یا پرنسپل کا چارج چھوڑنا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ہزاروں اساتذہ محکمانہ کارروائی کے خوف سے ہیڈشپ کے لیے اپلائی نہیں کر رہے حالانکہ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ کسی بھی ٹیچر کے خلاف فوری تادیبی کارروائی نہیں کی جائے گی۔
یاد رہے کہ ہیڈ ماسٹر یا سربراہ بننے کے لیے آن لائن اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 12 جولائی مقرر کی گئی ہے۔




















