Breaking NewsEducationتازہ ترین
محکمہ سکولز نے جی پی فنڈز کے حصول کےلئے نئی ہدایات جاری کردیں

جاری نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ اساتذہ کی طرف سے جی پی فنڈز کے حصول کےلئے آنے والی درخواستوں پر دوبارہ سے کوائف طلب کیے جاتے ہیں، اور ان کو پریشان کیا جاتا ہے ۔
جبکہ تمام کوائف اور دستاویزات ایچ آر سسٹم میں موجود ہیں جبکہ یہ دستاویزات ان کی ذاتی فائل میں بھی موجود ہوتے ہیں ، یہ کوائف اور دستایزات وہاں سے لیکر تصدیق کی جاسکتی ہے۔
اگر ان کے علاوہ کوئی دستاویزات کی ضرورت ہوتو اساتذہ کو بتایا جائے، ورنہ صرف تنخواہ کی سلپ پر درخواست منظور کرکے جی پی فنڈز کا اجرا کیا جائے۔
اس ہدایت پر مکمل عمل کیا جائے ۔



















