سکول بیسڈ اسیسمنٹ: نئی ہدایات جاری کردی گئیں

پنجاب کے محکمہ سکولز نے سال 2025-26 کے لیے اسکول پر مبنی تشخیص (ایس بی اے) سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دی ہیں، جن کے مطابق پنجاب ایجوکیشن کریکلم ٹریننگ اینڈ اسسمنٹ اتھارٹی (پی ای سی ٹی اے اے) اور پروگرام مینجمنٹ اینڈ امپلیمنٹیشن یونٹ (پی ایم آئی یو) کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ تشخیص کے نتائج ایک ہفتے کے اندر اسکول انفارمیشن سسٹم (ایس آئی ایس) پر اپ لوڈ کر دیے جائیں، ورنہ متعلقہ ضلع کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے خلاف ڈسپلنری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دونوں اداروں کو مشترکہ طور پر ڈیٹا بیس کے اعداد و شمار، بشمول پرچہ جات تیار کرنے والے اساتذہ اور طلبہ کے سیکھنے کے نتائج (ایس ایل او)، بھی شیئر کرنے ہوں گے۔ پی ای سی ٹی اے اے کے شیڈول کے مطابق پہلے ٹرم اور مڈ ٹرم کے دوران جماعت اول اور دوم کی زبانی تشخیص بھی کرائی جائے گی، جس کے نتائج بھی ایس آئی ایس پر اپ لوڈ کیے جائیں گے۔
ہر ٹرم کے امتحانات کا شیڈول پی ای سی ٹی اے اے کی طرف سے محکمہ اسکولی تعلیم کی منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا۔



















