Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب میں نجی سکولوں کے لیے نیا قانون تیار کرلیاگیا

پنجاب حکومت نے نجی سکولوں کےلئے نیا قانون تیار کرلیا ۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ پرائیویٹ سکولز ایکٹ نافذ کرنے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، اور اسے جلد کابینہ کی منظوری کے بعد اسمبلی میں پیش کردیا جائے گا۔
نئے ایکٹ کے تحت کہ تمام نجی سکولوں کو رجسٹر کروانا ہو گا ، اور اس قانون کی پابندی سب پر لازم ہو گی۔
صوبے کے 75 فی صد نجی سکول 5000 روپے سے کم فیس وصول کررہے ہیں، اور ایسے سکولوں میں گراؤنڈ، لائبریری یا لیبارٹری جیسی سہولیات کا فقدان ہے۔
ایسی سہولیات طلباء کو فوری فراہم کرنا ہوں گی۔


















