Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پریکٹیکل کی نئی پالیسی، ملتان بورڈ میں ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان کے جوبلی ہال میں پریکٹیکل امتحانات کا نیا طریقہ کار کے حوالے سے "ٹریننگ ورکشاپ برائے پریکٹیکل ایگزامینرز” منعقد ہوئی۔

ورکشاب میں پریکٹیکل ایگزامینرز نے ملتان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے تمام ایگزامینرز نے شرکت کی۔

اس موقع پر سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان خرم شہزاد قریشی نے خطاب کرتے ہوئے نیا طریقہ کار پریکٹیکل امتحانات کی اہمیت اور افادیت پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پریکٹیکل امتحانات تعلیمی نظام کا نہایت اہم حصہ ہیں کیونکہ یہ طلبہ کی عملی مہارتوں، فہم اور تخلیقی صلاحیتوں کو جانچنے کا مؤثر ذریعہ ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے طریقۂ کار کے تحت امتحانی عمل کو مزید شفاف، منظم اور معیاری بنایا گیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی بے ضابطگی یا ابہام کی گنجائش باقی نہ رہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام ایگزامینرز اپنی ذمہ داریاں دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور غیر جانبداری کے ساتھ ادا کریں۔

نئے طریقۂ کار میں مارکنگ کے واضح معیارات، عملی مظاہرے کی باقاعدہ جانچ اور ریکارڈ کی درست تکمیل کو یقینی بنایا گیا ہے، جس سے طلبہ کو ان کی حقیقی کارکردگی کے مطابق نمبر مل سکیں گے۔

خرم شہزاد قریشی نے مزید کہا کہ تعلیمی بورڈ ملتان جدید تقاضوں سے ہم آہنگ امتحانی نظام کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے، اور اس قسم کی تربیتی ورکشاپس کا انعقاد اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام پریکٹیکل ایگزامینرز نئے طریقۂ کار پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے اور امتحانی عمل کو مثالی بنانے میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں گے۔اور ساتھ ہی وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن برائے شفاف امتحان اور چیف منسٹر ٹاسک فورس برائے امتحانات کے حکم پر ہر حال میں عمل کیا جائے گا۔

قاضی مجیب الرحمن سسٹم انالسٹ نے نیا طریقہ کار پریکٹیکل امتحانات کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی بورڈ ملتان جدید تقاضوں سے ہم آہنگ امتحانی نظام کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے، اور اس قسم کی تربیتی ورکشاپس کا انعقاد اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام پریکٹیکل ایگزامینرز نئے طریقۂ کار پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے اور امتحانی عمل کو مثالی بنانے میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پراس اساتذہ جن میں اللہ دتہ عاجز، محمد آصف طور، اطہر حسین کاظمی، خواجہ محمد منیب نے نئے طریقۂ کار کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ طلبہ کے بہتر تعلیمی مستقبل اور شفاف امتحانی نظام کے قیام کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں گے۔

آخر میں محمد منور پاشا اسٹنٹ کنٹرولر کنڈکٹ نے خطاب کرتے ہوے کہاکہ اس ورکشاپ کا مقصد امتحانی نظام میں شفافیت، معیار اور یکسانیت کو یقینی بنانا تھا تاکہ طلبہ کی عملی صلاحیتوں کا درست اور منصفانہ جائزہ لیا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button