Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی میں وارداتیں کنٹرول نہ ہوسکیں، ایک اور سیکورٹی آفیسر تبدیل کردیا گیا

زکریا یونیورسٹی انتظامیہ کیمپس میں وارداتیں کنٹرول میں ناکام نظر آتی ہے اور نت نئے سیکورٹی آفیسرز کی تعیناتی کرکے تجربات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
گزشتہ روز ایک بار پھر نئے سیکیورٹی آفیسر کی تعیناتی کردی گئی، سنٹرل لائبریری کے اسسٹنٹ کو سیکورٹی آفیسر تعینات کردیا گیا۔
اس سلسلے میں جاری مراسلوں میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر سجاد احمد ولد ملک رحمت علی، اسسٹنٹ سنٹرل لائبریری کو فوری طور پر سیکورٹی ونگ میں ٹرانسفر کیا جاتا ہے اور وائس چانسلر نے خصوصی اختیارات کے تحت سیکیورٹی آفیسر کی ذمہ داریاں دیتے ہوئے تاحکم ثانی کام کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
جبکہ ان کے پیش رو مرید عباس ولد غلام محمد، اسسٹنٹ اسٹیٹ اینڈ سیکیورٹی ونگ کو فوری طور پر فیکلٹی آف فارمیسی میں ٹرانسفر کردیا گیا اوران کو فوری طور پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔




















