Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انسداد ڈینگی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کے نئے ایس او پیز جاری

سکولوں میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کی مانٹرنگ سخت کردی گئی ، روزانہ کی بنیاد پر تصاویر بنا کرارسال کی جائیں گی، جعلی تصاویر بھیجنے پر ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ذمے دار ہوگا ۔

اس سلسلے میں تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ فوکل پرسن کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت خصوصی سیکرٹری نے کی۔

جس میں فیصلہ کیاگیا کہ سکولوں کو ڈینگی سے فری کرنے کےلئے سکولوں کے ایریا میں صفائی رکھی جائے گی، ڈینگی کے حوالے سے بینر لگائے جائیں گے سکولوں میں نمایاں جگہوں پر ہینڈیز آیزاں کی جائیں گی ، جھاڑیوں کو صاف کیا جائے گا، سکولوں میں آدھی بازوں کی قمیض پہننے کی ممانعت ہوںگی۔

آگاہی کےلئے زیر و پیریڈلگایا جائے گا، تمام سرگرمیوں کی تصاویر روانہ کی بنیار پرارسال کی جائیں گی اگر کسی نے جعلی تصویر سینڈ کی تواس کے ساتھ ساتھ ضلوعی فوکل پرسن اس کے ذمے دار ہوں گے ۔

اس کے خلاف پیڈا ایکٹ تحت کارروائی کی جائے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button