Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں میں معیار تعلیم بلند کرنے کےلئے نئے احکامات جاری

ڈی پی آئی سکینڈری پنجاب نے صوبے بھر کے سکولوں میںمعیار تعلیم اورماحول کو بہتر بنانے کےلئے 14 نکاتی احکامات جاری کردئے گئے ۔

مراسلے میں تمام سی ای او ز کو ہدایت کو کہاگیا ہے کہ حکومت تعلیم اداروں میں کوالٹی ایجوکیشن اور طلبا کی دلچسپی بڑھانے کےلئے اقدام کررہی ہے، لیکن بطور سربراہ کے اپ کی ذمے دار بڑھ جاتی ہے آپ کی حمایت اور مدد کے بغیر حکومتی روڑ میپ پورا نہیں ہوسکتا ۔

تاہم آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ تمام سکولوں میں 14 نکات کا نفاذ یقینی بنائیں، اکیڈمیہ کے لئے لازم کریں کہ ٹیچنگ کےلئے ایسا ماحول دیا جائے یہاں کچھ سیکھنے کو ملے ، اور بہتر انداز میں تدریس ہو، تخلیقی سرگرمیوں کےلئے ایونٹ کرائے جائیں ۔

قران پاک کی تدریس پر فوکس کیا جائے اور پلان آف سٹڈی کے مطابق قران پاک پڑھایا جائے ، سکیم آف سٹڈی اور ٹائم ٹیبل نمایا ں جگہ پر آویزاں کیے جائیں ۔

تدریسی عمل کی مانیٹرنگ باقاعدگی سے کی جائے ، سکول میں طلبا دوست ماحول کو بنایا جائے ، کلاس رومز ایسے مزین کئے جائیں جو جاذب نظر ہوں اور طلبا بیٹھنے میں دلچسپی لیں ۔

مرکزی گیٹ پر رنگ کرائیں ، اور اس پر بینر بھی آویزاں کرائے جائیں ، دیواروں کی ٹوٹ پھوٹ مرمت کرائی جائے ، فرش اور کھڑکیاں بھی مرمت کرائی جائیں ، باغ اور باغیچے میں گھاس کو باقاعدگی سے کاٹا جائے۔

سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے مقررہ ایس او پیز پر عمل کیا جائے ، سکول کی حدود میں صفائی کا خیال رکھاجائے کھیل کے میدان ، ٹوئلٹ کو صاف رکھا جائے اور صحت مندانہ ماحول کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button