Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں ٹی اے/ ڈی اے کے نئے ایس او پیز جاری

زکریا یونیورسٹی میں ٹی اے ، ڈی اے کے نئے ایس او پیز جاری، پیشگی اجازت لینا لازمی قرار دےدیا گیا۔

تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی میں ایک نیا حکم نامہ سامنےآیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ دوسرے شہروں میں کسی بھی سرکاری میٹنگ کے وقت کئی اہلکار اور افسران اپنی ذاتی گاڑیوں پر الگ الگ سفر کرتے ہیں، جس کی وجہ سے مالی دباو بڑھ جاتا ہے جس پر وائس چانسلر نے احکامات جاری کئے ہیں کہ مستقبل میں تمام عہدیداروں اور افسران کو ایسے اجلاس کے لیے ایک ساتھ سرکاری گاڑی میں سفر کرنا چاہیے جہاں بڑی تعداد میں افسران/ اہلکاروں کی میٹنگ میں شرکت کی ضرورت ہو۔

اجلاس میں شرکت سے قبل اس کی وائس چانسلرسے پیشگی منظوری لینا ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button