Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں کے نئے اوقات کار جاری
موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سرکاری سکولوں کے نئے اوقات کار جاری کردئے گئے۔
موسم گرما کی تعطیلات 21اگست سے ختم ہورہی ہیں، جس کےلئے سکولوں کے نئے اوقات کار جاری کردئے گئے۔
جس کے مطابق ،گرلز سکول سوا سات بجے لگیں گے 12:45 پر چھٹی ہوگی، گرلز سکولز میں جمعہ کے روز سوا گیارہ بجے چھٹی ہوگی۔
بوائز سکول ساڑھے سات بجے لگیں گے، چھٹی ایک بجے ہوگی، بوائز سکول کو جمعہ کے روز ساڑھے گیارہ بجے چھٹی ہوگی۔
ڈبل شفٹ سکول میں گرلز سکول صبح 6:45 اور بوائز سات بجے صبح لگیں گے، سکینڈ شفٹ میں گرلز سکول سہ پہر 12:30 اور بوائز سکول اڑھائی بجے لگیں گے۔