Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : اے ایس اے نو منتخب عہدیداروں کی وائس چانسلر سے ملاقات

بہاءالدین زکریا یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے نو منتخب اراکین کے وفد نے گزشتہ روز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔
وفد کی قیادت نو منتخب صدر ڈاکٹر محمد ریاض نے کی۔ وفد کے اراکین میںجنرل سیکرٹری ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی، فنانس سیکرٹری ڈاکٹر عامر اسماعیل، اراکین مجلس عاملہ ڈاکٹر محمد عثمان سلیم اور انجینئر وقاص ہاشمی شامل تھے۔
خوشگوار ملاقات کے دوران اساتذہ کمیونٹی کو درپیش مسائل بھی زیر غور آئے۔
وائس چانسلر نے نومنتخب اراکین کو کامیابی پر مبارکباد دی۔
انہوں نے یقین دلایا کہ وائس چانسلر آفس کی جانب سے اساتذہ کے مسائل کے حوالے سے کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی اور اس سلسلے میں اے ایس اے کی سفارشات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button