Paid ad
EducationSportsتازہ ترین

نیوزی کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی منظوری دیدی

نیوزی لینڈ کرکٹ نے اپنے سکیورٹی ماہر کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کپتان ٹام لیتھم جو اس وقت بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکا میں ہیں نے کہا کہ انہیں سیکورٹی ماہر رگ ڈیکاسن کی رپورٹ پر یقین ہے۔
رگ ڈیکاسن نیوزی لینڈ کے لیے طویل عرصے سے کام کر رہے ہیں، ان کی پیش کردہ رپورٹ پر اطمینان ہے۔ بورڈ نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم کو بھی دورہ پاکستان کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔
نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے 11 ستمبر کو پاکستان پہنچنا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر سیریز کھیلی جائیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button