Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نشاط بوائز اینڈ گرلز کالج کی تمام برانچیں غیر رجسٹرڈ نکلیں، تعلیمی بورڈ ملتا ن نے الحاق ختم کردیا

نشاط گروپ آف کالجز کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ ان کی کوئی برانچ رجسٹرڈ نہیں ہے ، اس کی تمام برانچیں غیر رجسٹرڈ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کالجز کو پہلے ڈی پی آئی کالجز پنجاب کے پاس رجسٹرڈ ہونا پڑتا ہے، جس کے بعد بورڈ حکام اس کا الحاق دیتے ہیں۔

بورڈ حکام کا اس حوالے سے شکایات موصول ہوئیں تو بورڈ کے جدید سسٹم نے اس کی نشاندھی کردی کہ یہ کالجز ڈی پی آئی پنجاب کے پاس رجسٹرڈ نہیں ہیں۔

جب اس کی تصدیق کےلئے مراسلہ لکھا گیا تو ڈی پی آئی کالجز کی طرف سے نشاط کالج کی تمام برانچیں کے غیر رجسٹرڈ ہونے کی تصدیق کی گئی، جس کے بعد بورڈ نے بھی الحاق ختم کردیا۔

اس سلسلے میں بورڈ حکام کہنا ہے کہ ملتان بورڈ قانون کے مطابق صرف ان کالجز کو الحاق دیتا ہے جو ڈی پی آئی کے پاس رجسٹرڈ ہوں ، کیونکہ ان کالجز کی رجسٹریشن نہیں تھی، اس لئے اس کو الحاق نہیں دیاگیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button