Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

نواز شریف سے ڈیل کی کوششوں میں بریک تھرو نہ ہوسکا

اسٹیبلشمنٹ اور نوازشریف کے درمیان مفاہمت کی کوشیشوں کی خبریں منظر عام پر آنے لگیں ۔
اے آر وائی نے اپنی خبر میں دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف سے ڈیل کی کوششوں کے پہلےمرحلے میں بریک تھرو نہ ہوسکا۔
انہوں نے ان ہاؤس تبدیلی کے لیے کڑی شرائط رکھ دیں نوازشریف نے شرط رکھی کہ پہلےحکومتی اتحادیوں کوعلیحدہ کریں، شرط رکھی گئی کہ حکومتی اتحادی علیحدہ ہوں پھرعدم اعتماد کا سوچیں گے۔

دوسری شرط یہ ہے کہ ان ہاؤس تبدیلی کی صورت میں 3 ماہ میں الیکشن کرانا ہوں گے، نوازشریف نے شرائط اہم ملکی شخصیت کے قریبی عزیز سےملاقات میں رکھیں۔
دوسری جانب سے مریم نواز پر تحفظات بھی قائم ہیں، شریف خاندان کے خلاف مقدمات پر بھی معاملات طے نہ ہوسکے۔
اگلےماہ کے وسط میں مذاکرات کا دوسرامرحلہ شروع ہوگا۔
ایازصادق کو نوازشریف نے اہمیت نہ دی، صرف سرسری ملاقات ہوئی، ایازصادق کو درخواست کے 5 روز بعد ملاقات کا وقت ملا جو اکیلے نہ ہوسکی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button