Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں میں آن لائن کلاسز کا انتظام نہ ہوسکا، اساتذہ کی حاضری بھی کم رہی
محکمہ سکولز نے چھٹیوں میں آن لائن کلاسز کا اعلان تو کر دیا لیکن سرکاری سکولوں میں آن لائن کلاسز کیلئے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں، سرکاری سکولوں میں چھٹی کے پہلے روز حاضری نہ ہونے کے برابر رہی ،آن لائن کلاسز کے حوالے سے سرکاری سکولوں کے اساتذہ بھی تذبذب کا شکار ہیں۔
اساتذہ کہتے ہیں کہ سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے پاس سمارٹ فون دستیاب نہیں ، بیشتر بچوں کو سمارٹ فون کا استعمال بھی نہیں آتا، سو سے زائد بچوں کی زوم کلاسز لینا بھی مشکل ہے، انٹرنیٹ سپیڈ کم ہوجاتی ہے۔
سرکاری سکولوں میں آئی ٹی لیبز اور انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں اس لئے حکومت آن لائن کلاسز لینے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔