Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکول اساتذہ کو اعلیٰ تعلیم کے لئے این او سی کی شرط ختم کردی گئی

سکول کے اوقات کار کے بعد شام کے اوقات میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے اساتذہ کو محکمہ سے این او سی لینے کی ضرورت نہیں، محکمہ تعلیم نے پنجاب بھر کی تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت جاری کردی۔

تفصیل کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کو سکول کے اوقات کار کے بعد شام کے اوقات میں اعلی تعلیم کے حصول کیلئے اساتذہ کو محکمہ سے این او سی لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

محکمہ تعلیم نے پنجاب بھر کی تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت کی ہے کہ اساتذہ کو ایم فل اور پی ایچ ڈی سمیت کسی بھی ڈگری کے حصول کیلئے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

تاہم سکول کے اوقات کار میں اساتذہ کو اعلیٰ تعلیم میں داخلہ لینے کیلئے سکول ہیڈ سے اجازت لینا لازمی ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button