Breaking NewsEducationتازہ ترین
سی ای او ایجوکیشن ملتان کا بڑا اقدام

سی ای او ایجوکیشن ملتان نے ایم فل میں داخلہ لینے والے اساتذہ کو ریلیف دینے کے احکامات جاری کردئے ۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ محکمہ سکولز پہلے ہی ایسے اساتذہ جو ایم فل میں داخلہ لینے کے خواہشمند ہیں کے لئے پالیسی جاری کرچکا ہے، جس کے مطابق اس کو داخلے کے لئے کسی این او سی کی ضرورت نہیں ہے ۔
تاہم وہ داخلے کےلئے کلاس اور ریسرچ کے اوقات میں اپنے ہیڈ ماسٹر کو آگاہ کرنے کاپابند ہوگا۔
اس لئے تمام سکولوں کے سربراہوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اجازت والے مراسلے پر مکمل عملدارآمد کی جائے ۔



















