’فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے پر کوئی اعتراض نہیں‘:عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ فنڈنگ کیس فیصلہ سنانے پر کوئی اعتراض نہیں، لیکن پی پی اور ن لیگ کا بھی فنڈنگ کیس دیکھیں۔
سینئر اینکر ارشدبشریف کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے تو اپنی پارٹی کو منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا ہے، پیپلز پارٹی نے امریکا میں سفارتخانے کے پیسے سے فنڈ لیے ہیں، پیپلزبپارٹی اور ن لیگ سمیت ان پارٹیوں کے کیسز بھی سامنےآنےچاہئیں۔
عمران خان نے کہا کہ عدلیہ پرحملہ یہ لوگ پہلی مرتبہ نہیں کر رہے ، ایل ڈی اے میں نوازںشریف نے لوگوں کو پلاٹس دیئے تھے۔
لاہورںہائیکورٹ نےکیس سننا شروع کیا تو نواز شریف نےںججز کوپلاٹس دے دیئے۔
سپریم کورٹ پرحملہ تاریخ کا حصہ ہے،انہوں نے ڈنڈے لے کر عدالت پرچڑھائی کیش جسٹس قیوم سےیہ کس طرح فیصلےکراتے تھے سب کومعلوم ہے۔
میڈیا میں دیکھ لیں انہوں نےلوگوں کوخریدا، اوروہ آج ان کا دفاع کر رہے ہیں ،جن صحافیوں نےان کی کرپشن پرمضمون لکھے تھے آج ان کا دفاع کررہے ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر مہنگائی ہمارےدورمیں بھی تھی، لیکن ہم نےعوام کو ریلیف دیا۔
نوازشریف 1999 میں جب گیا تو اس وقت ملک ڈیفالٹ کر رہا تھا، 2018 میں نوازشریف گیا تو تاریخ کا سب سےبڑاخسارہ چھوڑ کر گیا , کیا میں نےہی صرف کرپٹ لوگوں اورکرپشن کیخلاف ٹھیکہ لیا ہوا ہے؟ کیا اور لوگوں کی ذمہ داری نہیں جو ان کرپٹ لوگوں کومسلط ہونےدیا؟ آج جومعیشت تباہ ہو رہی ہےکوئی تواس کاذمہ دار ہو گا۔
عمران خان نے جلد از جلد عام انتخابات کے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا کہ الیکشن جتنی جلدی ہوں گے اتنے ملک کیلئے بہتر ہوں گے, الیکشن ہارنےکاخوف ہےاس لیےیہ لوگ الیکشن نہیں چاہتے ملک کو بچانا ہے، معیشت بہترکرنی ہے تو الیکشن کےعلاوہ کوئی راستہ نہیں اس وقت پاکستانیوں کیلئے مشکلات ہیں اور یہ بڑھتی جائیں گی یہ ٹولہ جب تک اقتدار میں رہےگا اپنی سیاست دفن کرتاجائےگا پاکستان کیلئے جتنی جلدی ممکن ہو سکے الیکشن ہونے چاہئیں۔