Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کو تین ماہ بعد بھی مستقل چیئرمین نہ ملا

بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کو تین ماہ بعد بھی مستقل چیئرمین نہ ملا، تین ماہ سے اضافی چارج سے کام چلایا جا رہا ہے۔

سابقہ چیئرمین ناظر خان نیازی کو تین ماہ قبل عہدے سے ہٹایا گیا تھا، چیئرمین کا اضافی چارج ڈی جی سکل ڈویلپمنٹ وسیمہ عمر کو دیا گیا، وسیمہ عمر کی بطور چیئرپرسن تعیناتی کے تین ماہ مکمل ہوگئے ہیں، انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تاحال مستقل چیئرمین کی تعیناتی نہیں کی جا سکی۔

مستقل چیئرمین نہ ہونے کی وجہ سے بورڈ کے معاملات متاثر ہو رہے ہیں، ٹیکنیکل بورڈ کے ملازمین نے فوری طور پر مستقل چیئرپرسن کی تعیناتی کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button