عربی کے اساتذہ پر بجلی گر گئی
ان سروس پرموشن آرٹس اور سائنس کے اساتذہ کی ہوگی، عربی کے ٹیچر محروم رہیں گے۔
اس سلسلے میں ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ متعدد سی ای اوز پی ایس ٹی سے ای ایس ٹی ترقی کے کیسز میں قواعد کی پابندی کے بجائے اعلیٰ دفتر سے مشورہ طلب کر رہے ہیں۔
آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حکومت پنجاب ایس اینڈ جی اے ڈی (ریگولیشن ونگ) نے ان سروس 50 فیصد کوٹے کی ای ایس ٹی سمیت تمام زمروں میں تقرری/پروموشن کے حوالے سے ہر ایک نکتے کی وضاحت کی ہے۔
اسی معاملے پر پر محکمہ سکولز نے بھی مراسلہ جاری کیا تھا جس کی روشنی میں ترقی کے کیسز کو دیکھا جاسکتا ہے۔
ان ہدایات کے مطابق سینیارٹی اور فٹنس کی بنیاد پر 50 فیصد کوٹہ پروموشن میں ای ایس ٹی آرٹس کےلئے 60 فیصد جبکہ ای ایس ٹی سائنس اور ریاضی کےلئے 40 فیصد کوٹہ ہوگا، قواعد کے تحت دو سنیارٹی لسٹیں تیار کی جائیں گی ، ایک (سائنس/میتھ) کی پوسٹ کے لیے اور جبکہ ایک لسٹ (آرٹس) کی پوسٹ کے لیے ہوگی ۔
لہذا آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ تمام سی ای او ز قواعد اور پالیسی کی پیروی کریں اور جاری مراسلوں کا مشاہدہ کریں۔
ذرائع کاکہناہے کہ اس مراسلے کے بعد واضح ہوگیا ہے کہ صرف آرٹس اور سائنس میتھ کے اساتذہ کی ترقی ہوسکے گی، عربی کے ٹیچر اس سے محروم رہیں گے ۔