Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اساتذہ کے تبادلے ہوئے نہ ریشنلائزیشن ہوئی، سکول کھلنے کے دن قریب آنے لگے

محکمہ سکولز نے جولائی کے تیسرے عشرے میں اساتذہ کے تبادلے شرو ع ہونے کا اعلان کیا تھا مگر تاحال اس سلسلے میں کوئی شیڈول جاری نہ ہوسکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر سال اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی بھی گرمی کی چھٹیوں میں اٹھائی جاتی ہے، گرمی کی چھٹیوں میں 10 ہزار سے زائد اساتذہ کی بھرتیاں کی جانا تھی، اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ریشنلائزیشن کا عمل بھی گرمی کی چھٹیوں میں مکمل کیا جانا تھا۔

تاحال اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی بھی نہیں اٹھائی جاسکی جس کی وجہ تبادلوں سے پابندی اٹھانے کی سمری ناس وقت وزیر اعلیٰ آفس میں موجود ہے جس پر دو ہفتے سے زائد ہوگئے ہیں کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے جیسے ہی وزیر اعلیٰ اس کی منظوری دیں گی تبادلوں کے ساتھ ساتھ بھرتی کا عمل بھی شروع کردیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button