Breaking NewsSportsتازہ ترین
قومی ٹی 20 کپ : ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی، شائقین سٹیڈیم سے دور رہنے پر مجبور

ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی نے شائقین کو ملتان سٹیڈیم سےدور کردیا۔
ملتان سٹیڈیم اس وقت قومی ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کی میزبانی کررہا ہے ،مگر ضلعی انتظامیہ کی طر ف سے شائقین کو کوئی سہولت فراہم نہیں کی گئی ہے ۔
وہ اپنی مدد آپ کے تحت وہاڑی چوک تک آتے ہیںش اس کے بعد پیدل سٹیڈیم تک کاسفرطے کرتے ہیں۔
طویل سفر کی وجہ سے شائقین کی عدم دلچسپی بڑھتی جارہی ہے، خصوصاً رات کے میچوں میں ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے کوئی آنے کو تیار نہیں۔
شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ خصوصی شٹل سروس شروع کریں ۔


















