Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

مقررہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی، پنجاب کے سرکاری اور پرائیویٹ کالجز کو بی ایس کے این او سی جاری

پنجاب کے نجی وسرکاری کالجز کو معیار پر پورا اترے بغیر ہی چار سالہ بی ایس پروگرام کی این او سی جاری کرنے کا انکشاف ہواہے۔
بتایا گیا ہے کہ پنجاب بھر کے سرکاری اور پرائیویٹ کالجز میں بی ایس پروگرام شروع کرنے کے فیصلے کے بعد سرگرم مافیا کی طرف سے معیار پر پورا اترے بغیر ہی چار سالہ بی ایس پروگرام کی این او سی جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
ہائرایجوکیشن نےکالجزکو4سالہ بی ایس پروگرام کے لئے این او سی جاری کئے گئے جن میں بے ضابطگیوں کی گئیں، اپ گریڈ کئے گئے 80فیصدکالجز میں ایم فل،پی ایچ ڈی کے لئےلیبز اورانفراسٹرکچرہی نہیں۔

ایم فل، پی ایچ ڈی فیکلٹی غائب اور نہ ہی بلڈنگ موجود ہے،جب وسائل ہی نہیں تھے ریگولر فیکلٹی نہ ہونے کے باجود ان کالجز کو این اوسی جاری کردیے گئے ہیں اور اس بات بھی اختیار دے دیا گیا ہے کہ وہ بی ایس اونر میں داخلے کرسکتے ہیں۔
جس کے بعد داخلہ لینے والے طلبا وطالبات کا مستقبل خطرے میں پڑگیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button