Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکول انفارمیشن سسٹم میں نان سیلری بجٹ کے حوالے سے نیا سیکشن بنادیا گیا
محکمہ سکولز نے سس میں این ایس بی کے اندراج کےلئے نیا سیکشن اور ہدایات جاری کردیں۔
جس کے مطابق سب سے پہلے بینک اکاونٹ کا 24 ہندسے کا نمبر درج کریں گے ، بینک بیلنس اور اکاونٹ کھولتے ہوئے جمع کرائی گئی رقم کا الگ الگ اندراج کرایا جائے گا۔
ابتدائی بیلنس یکم جولائی 2019 کا ہوگا، اگر سکول کونسل کی ہدایت پر پیٹی کیش میں اضافہ کرنا چاہتا ہے تو رقم نکلوالنے کےلئے نارمل طریقہ کار اپنایا جائے گا، اور چیک کے ذریعے رقم نکلوائی جائے گی ، اور اس اندارج سس میں کیا جائے گا۔
اخراجات کے اندارج کےلئے الگ الگ سیکشن بنائے گئے تاریخ کے اندارج کے بعد کیٹگری سلیکٹ کے بعد اصل اخراجات درج کئے جائیں گے ۔