سکولوں کی مشکلات ختم ، فنڈز جاری ہوگئے
محکمہ سکولز نے مالی سال 2022-23کے پہلے کوارٹر کاتین ارب 73کروڑ روپے کا نان سیلربجٹ جاری کردیا۔
محکمہ سکولز نے آخر کار سکولوں کی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے نان سیلری بجٹ کی پہلی قسط جاری کردی ۔
جس کے مطابق پنجاب کے 36اضلاع کے سکولوں کےلئے تین ارب 73 کروڑ روپے جاری کئے گئے، جس میں بہاولنگر کےلئے 15 کروڑ 12 لاکھ 66ہزار روپے ، بہاولپور کےلئے 10کروڑ 31 لاکھ 83ہزار، بھکر 11 کروڑ، 94لاکھ 93ہزار، چکوال کےلئے 7کروڑ، 14لاکھ روپے ، ڈی جی خان 10 کروڑ 68لاکھ 16ہزار روپے ،
فیصل آباد 20 کروڑ، 5لاکھ 94ہزار، جھنگ کےلئے 12 کروڑ94لاکھ، خانیوال کےلئے 11 کروڑ78لاکھ 62ہزار، خوشاب کےلئے سات کروڑ، تین لاکھ 82ہزار،لاہور کےلئے 11کروڑ71لاکھ ور 89ہزار روپے ، لیہ کےلئے 13کروڑ، 37لاکھ 43ہزار، لودھراں کےلئے 5کروڑ، 74لاکھ،81ہزار، ملتان کےلئے 10کروڑ91لاکھ،98ہزار، مظفر گڑھ 13 کروڑ 67لاکھ 80ہزار، رحیم یار خان 19کروڑ 63لاکھ روپے ،راجن پور8کروڑ، 12لاکھ ،72ہزار روپے، راولپنڈی 13کروڑ، 44لاکھ 19ہزارروپے،ساہیوال 10کروڑ10لاکھ 62ہزار، سرگودھا 12کروڑ96لاکھ 12ہزار، وہاڑی کےلئے 10کروڑ 62لاکھ 43ہزار روپے جاری کئے گئے ۔
یہ بجٹ سکول میں مرمت ، اشیا کی خریداری، بلوں کی ادائیگی اور ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہیں دینے پر خرچ کیا جائے گا۔
تمام سی ای اوز کو ہدایت کی گئی کہ فوری طور پر یہ رقم سکولوں کے اکاونٹ میں منتقل کی جائے ۔