Breaking NewsEducationتازہ ترین
نان فارمل اینڈ بیسک ایجوکیشن تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات

پنجاب بھر میں نان فارمل اینڈ بیسک ایجوکیشن کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ نان فارمل اینڈ بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تعطیلات کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق صوبے بھر میں نان فارمل سکولوں میں 29 دسمبر سے 10 جنوری تک تعطیلات ہوں گی۔
تمام نان فارمل تعلیمی ادارے 12 جنوری سے دوبارہ کھل جائیں گے اور تدریسی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔
محکمہ نان فارمل اینڈ بیسک ایجوکیشن نے اساتذہ، طلبہ اور والدین کو تعطیلات کے شیڈول پر عمل درآمد کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔


















