Breaking NewsEducationتازہ ترین
نان فارمل سکولوں میں تعطیلات بڑھانے کا اعلان

محکمہ لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن نے شدید سردی کے پیش نظر نان فارمل سکولوں میں تعطیلات بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔
محکمہ کے مطابق نان فارمل ایجوکیشن سکولوں میں تعطیلات 17 جنوری تک بڑھا دی گئی ہیں، جبکہ تدریسی سرگرمیاں 19 جنوری سے دوبارہ شروع ہوں گی۔
تاہم تعطیلات کے دوران فیلڈ سٹاف اپنی ذمہ داریاں معمول کے مطابق انجام دیتا رہے گا۔
حکام کاکہناہے کہ یہ فیصلہ طلباء اور عملے کی صحت و سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔




















